منڈی //تحصیل منڈی کے علاقہ اڑائی میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے زور دار احتجاج کیا جس کی سربراہی مفتی نذیر احمد کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر مفتی نذیر نے کہاکہ برمی مسلمانوں کا قتل عام ایسے وقت میں ہورہاہے جب ہر طرف قوم مسلم کو مٹانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ برما میں مسلمانوں کو ایسے ماراجارہاہے جس کو دیکھ کر انسانیت شرمندہ ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ برمی حکومت نے لشکر کشی کی ہے اور عورتوں و بچوںکو بھی معاف نہیں کیاجارہا۔دیگر مقررین نے کہاکہ اس موقعہ پر مسلمان ممالک کو موثر کارروائی کرناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل میں شامل ممالک بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں اور برمی حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کیاجائے ۔مسعوداظہر نے تمام عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ آپسی اختلافات فراموش کرکے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑائی لڑیں۔احتجاج میںمولانا محمد اکبر، مفتی نذیر احمد وغیر ہ نے بھی خطاب کیا ۔