منجاکوٹ//منجاکوٹ میں نوجوانوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے خلاف احتجاج کیا اور محکمہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں بجلی سپلائی کاکوئی نظام ہی نہیں اور محکمہ من مرضی کے مطابق اس کی سپلائی اور کٹوتی کرتاہے ۔انہوںنے کہاکہ رات کے وقت کٹوتی ناقابل برداشت ہے جس سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔نوجوانوں کاکہناتھاکہ دن کے وقت بجلی نہ رہنے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوتاہے اور کئی دوکاندار دن بھر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں ۔ انہوںنے مانگ کی کہ بجلی کٹوتی ایک شیڈیول وضع کیاجائے اور علاقے کو گھپ اندھیرے میں نہ رکھاجائے ۔