بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ کے مضافات میں ایک گرینیڈ بر آمد کیا۔معلوم ہوا ہے کہ 52آرآر کی ایک پارٹی معمول کی گشت پر تھی،جس دوران انہوں نے بارہمولہ میں چندوسہ کے شر پورہ نالہ کے نزدیک ایک دستی بم برآمد کیا۔ پولیس نے چندوسہ نالہ کے نزدیک ایک گرینیڈ برآمد کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو گرنیڈ کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی تھی، جس کے بعد اسے بر آمد کیا گیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔