بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے ناروائو علاقے میں ایک ریچھ نے محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازم پر حملہ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا۔ 34 سالہ عنایت اللہ کاندل ولد غلام قادر کاندل ساکن پالہ دھجی ، اتوار کی صبح سلطان پورہ کنڈی میں اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا ۔ اس دوان ایک جنگل میں کمپارٹمنٹ نمبر4کے نزدیک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کیا جس کی وجہ سے مذکورہ عارضی ملازم کو بازوں ، سر اور کمر میں گہرے زخم لگے۔اسے نازک حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچا یا گیا جہاںسے انہیںگورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔