سرینگر// سرحدی بٹالینوں کیلئے چیئرمین پولیس بھرتی بورڈ (پی آر بی) نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلع پونچھ ، راجوری ، جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے تمام امیدواروں کو مطلع کیا ہے۔ جنہوں نے جموں و کشمیر پولیس کی 2 بارڈر بٹالینوں میں کانسٹیبل عہدے کے لیے درخواستیں دی ہیںاور پی ای ٹی/پی ایس ٹی میں کامیابی حاصل کی ہے کہ وہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے سامنے اپنی ریزرو کیٹیگری اسنادپیش کریں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ پی آر بی سیکشن پی ایچ کیو گلشن گراؤنڈ جموں میں رپورٹ کریں اور صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدوار 17.09.2021 سے 21.09.2021 تک (اتوار سمیت) پی آر بی سیکشن پی ایچ کیو پیر باغ سرینگر میں رپورٹ کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ امیدوار اپنی درخواست جمع کراتے وقت ان کے ذریعے اپنے مخصوص زمرے کو تبدیل کر سکتے ہیں اور اب وہ اپنے مخصوص زمرے سے متعلق کوئی سرٹیفکیٹ پیش کر سکتے ہیں جس سے ان کا اصل تعلق ہے۔