بارشوں کے بیچ شاہراہ کئی بار بند ہونے کے بعد بحال دو طرفہ مسافر گاڑیوں اور جموں سے کشمیر کی طرف ٹرکوں کو چلنے کی اجازت تھی

محمد تسکین

بانہال // جمعہ کی رات سے شروع ہوئی بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے دن بھر وقفے وقفے کی تیز بارشوں کے ساتھ جاری رہا اور ناشری اور بانہال کے درمیان بارشوں کیوجہ سے جموں سرینگر قومی کئی مقامات پر کئی بار بند ہونے کے بعد دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی پر معمول کا ٹریفک جاری رہا تاہم ہفتے کی صبح سے ہی ڈھلواس اور شیر بی بی سیمت شاہراہ کے کئی مقامات پر بارشوں کے نتیجے میں پتھروں اور ملبہ گرنے کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے شاہراہ پر کئی بار ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو بار بار بند ہونے کے بعد فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی کی مشینری سے بحال کیا جاتا رہا اور آخری خبریں موصول ہونے تک متاثرہ مقامات پر سست رفتار ٹریفک کو ایک ایک کرکے نکالنے کا عمل جمعہ شام تک جاری تھا ۔ انہوں نے کہا سہ پہر بعد سے مال برادر ٹرکوں اور ایندھن برادر ٹینکروں کو جکھینی ادھم پور سے وادی کشمیر کی طرف بحال کیا گیا ہے۔