ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو مشکلات کا سامنا
بارہمولہ// بارہمولہ ضلع کے نملن نارروائو سڑک حالیہ بارشوں سے دھنس گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقہ تحصیل ہیڈ کواٹر سے منقطع ہوگیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق مو سلادھار بارشوں کی وجہ سے یہ سڑک بدھ کودھنس گئی جبکہ اس سڑک کی حفاظتی دیواربھی گر گئی ہے جسے حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ مقامی آبادی کوعبور ومرورمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک علاقے کا واحد رابطہ ہے جونہ صرف نملن بلکہ دیگر کئی دیہات کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے باعث مشکلات ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی جلد ازجلد مرمت کی جائے تاکہ لوگو ں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔