جموں//بابا بندا سنگھ سیوادار سبھانے میڈیاسے گلہ کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے میڈیانے یہ تاثردیاہے کہ جموں کشمیر خواتین کیلئے غیر محفوظ ہے ۔یہاں جاری پریس ریلیز میں بابابنداسنگھ سیوادار نے کہا ہے کہ آصفہ آبرو ریزی اور قتل معاملہ کو سیاسی ہوا دے کر کچھ عناصر نے جمہوری نظام کو ٹھیس پہنچائی ہے جو قابل مذمت ہے۔جموں میں کچھ اس طرح کا ماحول پیدا ہو گیا ہے کہ یہا ں کا خواتین طبقہ اپنے آپ کواب غیر محفوظ محسوس کر رہا ہیں۔اس تنظیم نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرہ کوانصاف فراہم کیاجائے ۔اس دوران میٹنگ میں پربھجوت سنگھ،ہرپریت سنگھ،انمول سنگھ ، دلبیرسنگھ،امن دیپ سنگھ، امن پریت سنگھ ، بلمیت سنگھ،سمرن جیت سنگھ، منجوت سنگھ ،ارش دیپ سنگھ،جے ویرسنگھ ،ہرش دیپ سنگھ،سکھدیوسنگھ وغیرہ موجودتھے۔