جموں// جموں کے مسلمانوں کے خلاف کئے جارہے ظلم و ستم کے خلاف کاہرہ اور گندومیںآل ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے چیئر مین طالب حسین کی قیادت ایک زور دار مظاہرہ کیا گیا۔طالب حسین نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں کہا کہ موجودہ حکومت ریاست جموں و کشمیر کی سرکار ناگ پور کی ہدایات پر فرقہ پرستی کی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری زمینوں پر فرقہ پرست لوگ زبر دستی طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر جنگلات اور اس کے ورکروںکی جانب سے ہماری زمینوں پر زبردسی کئے گئے قبضہ کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرائی جانی چائیے۔نزاکت کھٹانہ وی سی اے ٹی سی سی اور رفاقت اعجاز نے بھی اس موقعہ پر تقاریر کیں اور حکومت سے کہا کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کئے جارہے ظلم کو فوری طور پر بند کرائے سرپنچ حلقہ کہارہ فاروق چوہدری نے بھی حکومت کی پالسیوں کی مذمت کی اور اے ٹی سی سی کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔چوہدری ہاشم دین سرپنچ نے بھی اے ٹی سی سی کو تعاون کا یقین دلایا۔