پونچھ// روزانہ پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پرپونچھ بازار میں ایک زبردست احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدوں کو بھلا کر مرکز کی مودی حکومت تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کر رہی ہے۔ مظاہرین نے عوامی مفاد میں تیل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ بنایا۔ مظاہرین نے سڑک پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے مرکزی کی مودی سرکار تیل کمپنیوں کے دباؤ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ منجیت سنگھ منٹو نے فوری طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔