سرنکوٹ //ایس ڈی ایم سرنکوٹ ڈاکٹر بشارت حسین نے افسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ مہاکالی مندر دھندک کادورہ کرکے وہاں امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر مندر کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ ایس ڈی ایم نے پانی اور بجلی کی سپلائی ، بیت الخلاء کی سہولت ، گاڑیوں کیلئے پارکنگ ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوںنے موقعہ پر ہی افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون قائم کرکے بہتر سے بہتر انتظامات کریں تاکہ مہمان یاتریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ان کے ہمراہ تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما، ڈی ایس پی اصغر ملک ، بی ایم او ڈاکٹر پرویز خان ، بی ڈی او مصطفی منہاس ، زیڈ ای او الطاف حسین شاہ ، ای او میونسپلٹی مشتاق چوہدری ، اے ای ای پی ایچ ای خالق قریشی ، اے ای ای بجلی سرفراز چوہدری اور نائب تحصیلدار لسانہ رشید چوہان بھی تھے ۔