جموں//باباصاحب ڈاکٹربی آرامبیدکرکے 128ویں جنم دن کے سلسلے میں جموں یونیورسٹی ایس سی /ایس ٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے منٹ لیف ریسٹورینٹ سوریہ وہار بھوڑی میں ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے ڈاکٹر امبیدکر کوخراج عقید ت پیش کیااورا س موقعہ پرموجودلوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پرخیالا ت کااظہارکرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدرآرایل کیتھ نے کہاکہ امبیدکر دلتوں کے لیے باعث تحریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باباصاحب ہرایک کوتعلیم فراہم کرنے کے متمنی تھے۔انہوں نے کہاکہ امبیدکر کے نام پرایوارڈدینے کامقصد باباصاحب کوخراج عقیدت پیش کرناہے۔ اس موقعہ پر پروفیسربنارسی لال، ڈاکٹرہیم راج ،جی آرکیتھ،جگدیش راج بھگت، ست پال بھگت، مہندربھگت اور دیگران موجودتھے۔