جموں// ریجنل سینٹر اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی جموں نے یکم ستمبرسے15ستمبر تک چلائی گئی سوچھتا ہی سیوا مہم خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔یہاںپرجاری پریس بیان میں ریجنل ڈائر یکٹر وکرم سنگھ نے کہاہے کہ مرکزکے وزارت انسانی وسائل ترقیاتی فروغ اور ڈرنکنگ واٹر سینی ٹیشن کے جاری گائیڈ لائنوںکے تحت سوچھتامشن کو بڑھاوا دینے کےلئے سوچھتا پکھواڑا یکم ستمبرسے منایا جارہا تھا جو آج اختتام پذیرہوا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکرم سنگھ نے مزید کہاہے کہ اس دوران صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے طلباءاورطلبا¶ں کے علاوہ سٹاف ممبران میںوسیع پیمانے پر جانکاری فراہم کی گئی تاکہ سماج میںبیداری لائی جاسکے۔ انہوںنے مزیدکہا کہ منعقد پروگرام کے دوران شجرکاری اورصفائی سے متعلق جانکاری شرکاءمیں فراہم کی گئی تاکہ صاف وستھرا ماحول پیدا ممکن ہو۔ اہتمام کئے گئے بیداری پروگرام میں ڈاکٹر سندیپ گپتا اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر اورڈاکٹرآشا اپادھیائے نے بھی سوچھیتا ہی سیوا بیداری پروگرام میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور صاف وشفاف ماحول پیدا کرنے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورتوں پرزوردیا۔ قابل ذکرہے پروگرام کے ایک حصہ کے طورپر کنال پارک کے نزدیک ریجنل مرکز اگنو نے شجرکاری مہم بھی چلائی جس میں اسسٹنٹ رجسٹرار ایس تیجندرسنگھ‘ اورسیکشن آفیسر دھاراسنگھ وغیرہ شامل ہوئے