پونچھ// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کارکنوں نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین پونچھ سے ملا قات کی ۔کارکنوں نے صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ تنویر چوہدریکی قیادت میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئر میں تعظیم اختر وائس چیئرمین انجینئر محمد اشفاق و ممبر ضلع ترقیاتی کونسل چوہدری ریاض بشیر ناز کے ساتھ ملاقات کر کے ضلع پونچھ کے دور دراز علاقہ جات کو درپیش مسائل پر گفت و شنید کی۔موصوف نے گاؤں کسلیاں ٹاپ میں ایک ہینڈ پمپ سمیت قصبہ تا کیرنی سڑک و پنچایت قصبہ اپر میں ایک راشن ڈپو کھولنے کی مانگ سمیت مستحق لوگوں کو بی پی ایل زمرے میں لانے کی مانگ کی گئی اس موقع پرچیئر مین موصوف کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کی جانب سے اٹھائے گے تمام تر معاملات پر بہت جلد عمل درآمد کروایا جائے گا ۔