سرینگر /گورنر این این ووہر ا جو یونیورسٹی آف جموں کے چانسلر بھی ہیں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما اور ان کے ساتھیوں کو آر یو ایس اے کے دوسرے مرحلے کے تحت 100کروڑ روپے کا گرانٹ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔جموںیونیورسٹی کو یہ اعزاز اس لئے دیا گیا کہ یہ یونیورسٹی ملک میں 12کیٹگری ۔I یونیورسٹی منتخب کی گئی ہے جسے یو جی سی کی طرف سے گریڈڈ اٹانومی فراہم کی گئی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف جموں کو این اے اے سی کی طرف سے A+کا درجہ دیا گیا ہے اور ملک کے ایک سو یونیورسٹیوں میں اعلیٰ درجہ حاصل کیا ہے ۔ملک کے دس منتخب سٹیٹ یونیورسٹیوں کو آر یو ایس اے کے دوسرے مرحلے کے تحت مالی گرانٹ فراہم کرنے کا مقصد ان یونیورسٹیوں میں تعلیمی و تدریسی معیار میں بہتر ی لانا ہے ۔یونیورسٹی کی حصولیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے گورنر نے وائس چانسلر پر زو ردیا کہ وہ اس ادارے میں تعلیمی و تدریسی معیار کو قائم رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔