جموں//جموں و کشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے ریاستی صدر محمد غفور ڈار نے کہا کہ نیڈ بیسزاور کیجول لیبر کے طور کام کررہے ملازموں کے مطالبات کو عرصہ دراز سے پورہ نہ کرنے کے خلاف 16اور 17اپریل کو ہر ضلع میں متعلقہ ایگزیکیوٹیوانجینئروں کے دفاتر کے سامنے زور دار احتجاج کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کیجول اور نیڈ بیسز ورکر ایکل عرصہ سے اجرتوں کے بغیر ہیں جس کی وجہ سے انہیں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کا اہل و عیال فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3450کیجول لیبرز محکمہ بجلی کا کام کاج چلارہے ہیں۔ غفور ڈار نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں بار بار متعلقہ حکام سے استدعا کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی آخر کار مجبوراََ ہم کو ہڑتال کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔غفور ڈار ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقعہ پر جے اینڈ کے پی ڈی ڈی نیڈ بیس کیجول لیبرزیونین کے لیڈران اکھل شرما، آشش ورما، گرمیل سنگھ، دیپک شرما، بھی موجود تھے۔دوسرے مرحلے میں صوبہ جموں کے نیڈ بیس کیجول لیبرز19 اپریل 2018کو پی ڈی ڈی کمشنر جانی پور جموں کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔