اوڑی/ظفر اقبال//اوڑی میں بندروں نے گرلز مڈل سکول اوڑی اور گرلز ہائر سکنڈری سکول کی چھتوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔گرلز مڈل سکول میں تعینات ایک استاد نے بتایا کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد یہ دونوں سکول 2007 میں ایک غیر رضاکار تنظیم نے تعمیر کئے تھے ۔انہوں نے حکام سے سکولوں کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اوڑی قصبہ میں بندروں نے دہشت مچا دی ہے۔لوگوں کے مطابق بندروں کی ایک بڑی تعداد آبادی میں گھس آئی ہے جو رات کے دوران مکانوں کی چھتوں پر چڑ جاتے ہیں اور لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔رینج آفیسر وائلڈ لائف بارہمولہ الطاف احمد کول نے اس سلسلے میںبتایا کہ وہ جمعرات کو ایک ٹیم جائزہ لینے کے لئے اوڑی روانہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بندروں کو جنگل میں کھانے کیلئے کچھ دستیاب نہیں ہے اسلے وہ بستیوں کی طرف رخ کرتے ہیں۔