جموں//انجمن اسلامیہ جموںکی جانب سے ’’دفاع ولایت ‘‘کے موضوع پر ایک روزہ قومی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذہبی تنظیموں نے حصہ لیا اور مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے مفکرین نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انجمن کے صدر سید ا مانت علی شاہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ مذہبی او ر سماجی سرگرمیاں ہماری اس تنظیم کا معمول ہے اور اس طرح کی کانفرنسوں کا اہتمام کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مختلف ممالک کی کچھ ایجنسیاں کچھ نام نہاد ممالک کے اشتراک سے اسلام کی شبیہ کو بگاڑنے کی مذموم کوشش کررہی ہیںانہوں نے کہا کہ ایسی طاقتوں کی ان کوششوں کو خاک میں ملانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ۔ کانفرنس کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد موبلائزیشن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئرسوسائٹی لداخ کے طالب علموں کی جانب سے ترانہ پیش کیا گیا ۔جن مہمان مقررین نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں سید تقی رضی الدین عابدی ، مولانا سید نعیم عباس، سید جلال حیدر نقوی شامل ہیں ان مقررین نے اسلام میں ولایت کے تصور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولایت اسلام کا ایک نظام ہے جوکہ نبی کریم ﷺکی جانب سے تحفے کے طور پر ہمیں ملاہے۔اس لئے ہر مسلمان کے لئے لازمی ہے کہ وہ اس تصور پر عمل پیرا ہو۔مقررین نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمارے ائمہ رہبر معظم سید علی خمینی کے بتائے ہوئے نقشہ راہ پر چلیں اور رہبر کے خلاف جو زبان درازی کرے کو منہ توڑ جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شیعہ اور سنی ایک ہیں اور ہم اسلام کی شبیہ کو بگاڑنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔مقررین نے کہا کہ صدیق شیرازی جیسے نقلی علمأکو ٹھونس کر ہمارے رہنمائوں کی شبیہ کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ہم سب نبی کریم ﷺ کے امتی ہیں اور ہم سب ایک ہیں۔تقریب کے اختتام پر انجمن کے سیکرٹری پروفیسر شجاعت خان نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور سبھی مہمانوں اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا