مینڈھر//ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ طا رق احمد زرگرکی ہد ایت پر ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو نے سر حدی تحصیل بالاکوٹ میں ایک عوامی دربار لگا یا جس دوران مختلف محکمہ جات کے افسر ان نے بھی شرکت کی اور لو گو ں کے مسائل سنے ۔اس د وران سر حدی علا قہ میںبسنے والے بڑی تعداد میں لو گو ں نے عوامی دربار میں پہنچ کر اپنے تمام مسائل افسر ان کے سامنے رکھے ۔ انہوںنے کہا کہ سر حدی تحصیل بالاکوٹ میں ہو رہی لگا تا ر فا ئر نگ کی وجہ سے لو گو ں بر ی طر ح پر یشان حال ہیں کیو نکہ لو گو ں کو بڑی تعداد میں جا نی و ما لی نقصان ہو رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سر کا ر نے لو گو ں کے ساتھ پختہ بنکر تعمیر کر نے کے وعدے کئے لیکن وہ ابھی تک بے سود ثابت ہو ئے ہیں کیو نکہ ہنوز اس سلسلے میں کوئی کام شروع نہیں کیاگیا۔ انہو ں نے کہاکہ علا قہ میں بجلی، پانی اور دیگر بنیا دی سہو لیات کی عد م دستیا بی کی وجہ سے لو گو ں کو مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ لگا تار شلنگ کی وجہ سے پانی کی پا ئیں ٹو ٹ گئی ہیں لیکن محکمہ کے ملا زمین نے ابھی تک ان کی مر مت نہیں کی جس کی وجہ سے لو گو ں کو پینے کے صاف پا نی کے لئے تر سنا پڑ رہا ہے ۔ انہو ں نے محکمہ کے افسر ان سے اپیل کی کہ پانی کی پا ئپو ں کو جلد مر مت کیا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوںسے لٹک رہی ہیںجو کسی بھی وقت کسی حادثے کا موجب بن سکتی ہیںاس لئے سپلائی لائن میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں۔ اس دورا ن علا قہ کے لو گو ں نے محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ میں ایک ہی پی ایچ سی ہے جس میں تمام م بنیادی سہو لیا ت میسر نہیں جس کی وجہ سے لو گو ں کوعلاج کی خاطر راجوری یا جمو ں جا نا پڑ تا ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر نے تمام باتیں سننے کے بعد لو گو ں کو یقین دلا یا کہ علا قہ میں بنیا دی سہو لیات میسر کی جا ئیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ پر ائمری ہیلتھ سنٹر بالاکوٹ میں جلد ہی ایکسرے مشین نصب کی جائے گئی جبکہ ہر مہینے میں دو دن بالاکوٹ تحصیل میں لو گو ں کے مسائل سننے اورکا م کر نے کے لئے وہ دورہ کریںگے ۔ انہو ں نے کہا کہ میں تمام محکمہ جات کے افسر ان کو ہد ایت دی جائے گی کہ لو گو ں کے مسائل حل کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ کیلئے بہت جلد پختہ بنکرو ں کی تعمیر کاکام شروع کیاجائے گا۔