جموں //سدھرا اسرار آبادکے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محلہ کا ٹرانسفارمرمحکمہ نے چوراہے پر لگا دیا ہے جس کو وہاں سے ہٹانے کے لئے ہم متعلقہ محکمہ سے کئی سالوں سے منت سماجت کررہے ہیں لیکن محکمہ نے اس کو ہٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ۔ انہوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر 3سے 4فٹ کی انچائی اور بالکل چوراہے پر ہے جس کے باہر سے کسی قسم کی کوئی باڑبندی بھی نہیں کی گئی ہے۔اس لئے یہاں سے بچوں کا آنا جانا والدین کے لئے خوف و ہراس کا باعث بن گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ نا جانے کب کسی نا خوشگوار واقع کی خبر سننی پڑے گی ۔ انہوں نے محکمہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہے یہ ٹرانسفارمر محکمہ نے یہاں موت کے کنویں کی شکل میں محلہ میں لگا دیا ہے اس لئے ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس ٹرانسفارمر کو فوری طور پر یہاں سے ہٹا کر کسی دوسری جگہ پر لگایا جانا چاہیئے جس کی مانگ ہم لوگ عرصہ دراز سے کر رہے ہیںاورا ٓج بھی اگر ہمارے اس مسئلے پر غور نہیں کیا گیا تو ہم سڑک پر اترنے پر مجبور ہیں۔