ادہم پور// رہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے جموں صوبہ میں ضلع ہیڈکوارٹروں پررہبر تعلیم کے تحت کام کررہے ہزاروں اساتذہ نے سرکار کے نظر انداز رویہ کے خلاف ادھم پورمیںسلسلہ وار بھوک ہڑتال چھٹے روزبھی جاری رہی۔۔جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے پریس کے نام جاری بیان میںکہاہے کہ یہ دکھ کا مقام ہے کہ41ہزار سے زائد اساتذہ جوکہ رہبرتعلیم سکیم کے تحت تقرر کئے گئے ہیں کو ساتویں پے کمیشن سے محروم رکھاگیاہے۔فورم کے سرکردہ وائس چیئرمین بھوپندر سنگھ نے ریاست کے گورنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو دوہراتے ہوئے کہاہے کہ وہ مستقبل کی تعمیر کرنے والے طبقہ کے ساتھ انصاف و مساوی حقوق کا احترام کرتے ہوئے فوری طورپر طبقہ کے حق میں ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہیں واگذاکر کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوںنے کہا کہ اگر برسراقتدار انتظامیہ اساتذہ کی طرف اپناتوجہ مرکوز کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس سلسلہ میں تادم مساوی حقوق کی فراہمی کولیکر اساتدہ بھوک ہڑتال جاری وساری رکھیں گے۔ ضلع ادہم پورمیںہڑتال میں وریندرشرما، زونل صدرکلونتاروی کمار، پون شرما،جیوتی پرکاش ،وکاس شرما، گوپال سنگھ،ست پال گلیریا ،روی کانت شرما اوراندرجیت ست 24 گھنٹوں کی ہڑتال پربیٹھے تھے۔اس دوران ایم ایل اے رام نگرآرایس پٹھانیہ نے موقعہ پرپہنچ کرہڑتال پربیٹھے اساتذہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیااوران کے مطالبات کوجائزقراردیا۔