ادھمپور //کووڈ -19 کے مناسب رویے کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کلچرل ونگ ، جموں نے ضلعی انفارمیشن سینٹر ، ادھم پور کے تعاون سے ناری نکیتن ادھم پور میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے۔سپرنٹنڈنٹ ناری نکیتن پنکج شرما اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے لوگوں کو آزادی کا امرت مہوتسو اور کورونا وائرس کی بیماری کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام کے ذریعہ شعور پیدا کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔کلچرل ونگ جموں اینڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سنٹر ، ادھم پور کے فنکاروں ، بشمول موہندر پنچروی ، سریش کمار ، امیت کمار ، راکیش کمار اور ایک میوزیکل پروگرام پیش کیا جس میں حب الوطنی اور لوک گیت شامل تھے۔ حاضرین نے ثقافتی پروگرام کو بہت متاثر کیا۔