ادھم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور رویندرکمار نے دیویکا گھاٹ میں بیساکھی کے موقعہ پر13 اپریل کو منعقدہونے والے میلے کے انتظامات کاموقعہ پردورہ کرکے جائزہ لیا۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنرنے ضلع افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے انتظامات پرتبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میںڈی ڈی سی نے افسران پر’’سوئوچھ بھارت مشن ‘‘کے عنوان سے منعقدہونے والے میلے کیلئے تمام ترانتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ میلے کے موضوع کومدنظررکھتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ اس سے ایک اچھاپیغام عوام میں جائے۔اس موقعہ پر تحصیلدار ادھم پور کومیلہ افسرکی ذمہ دار تفویض کی گئی ۔متعلقہ انتظامیہ کوطبی سہولیات اور میونسپل کمیٹی کو کوڑے دان اورعارضی نصب کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران پی ایچ ای ، بجلی کے ایکسن ودیگرافسران سے بھی انتظامات یقین بنانے پرزوردیاگیا۔ میلے کے دوران محکمہ جات سے اپنی سکیموں کی جانکاری عام کرنے کیلئے سٹال لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سبھاش ڈگرہ ،جی ایم ڈی آئی سی سورم چندشرما،چیف ایگزیکٹیوآفیسرمیونسپلٹی، سنتوش کوتوال، ایگزیکٹیوانجینئرپی ایچ ای اشوک شرما، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کامیشورپوری ،بلاک ڈیولپمنٹ افسرروپالی ویدودیگران بھی ضلع ترقیاتی کمشنرکے ہمراہ تھے۔