سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ہونے والی انتظامی کونسل ( اے سی ) نے ہائیڈرو الیکٹرک کی ترقی کے جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے اے کے ای ڈی اے ) کے پہلے منڈیٹ کی تفویض اور بحالی کی تجویز کو منظوری دی ۔ 10 میگاواٹ تک بجلی کے منصوبے اور سائینس و ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو توانائی کے قابل تجدید ذرائع بشمول شمسی ، ہوا اور بائیو ماس کی ترقی کیلئے نوڈل ڈیپارٹمنٹ کے طور پر نامزد کیا گیا ۔ انتظامی کونسل نے دور دراز کے ساتھ ساتھ الگ تھلگ علاقوں میں چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹس سے صاف ، ماحول دوست ، وافر اور ناقابلِ تلافی توانائی کا ذریعہ پیش کرنے کے مقصد کے ساتھ چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹس شمسی توانائی کے منصوبے میں 2 میگاواٹ سے 10 میگاواٹ تک جکیڈا کا منڈیٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے سے نقل و حمل ، سیاحت اور دیگر چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں بالواسطہ روز گار /کاروباری مواقع بھی ملیں گے ۔ اس فیصلے کی بنیاد پر 70 چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹس 54 ماہ کے اندر ای پی سی /آئی پی پی موڈ میں سائٹ کی الاٹمنٹ کے بعد مکمل کئے جائیں گے چونکہ ہائیڈرو پاور کی بیشتر صلاحیتیں اونچی جگہوں پر واقع ہیں اس کے نتیجے میں پاور سیکٹر میں براہ راست روز گار فراہم کر کے خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہو گی ۔