سرینگر//وادی میں اتوار کو موسم قدرے بہتر رہا۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محتار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 24نومبر تک وادی میں موسم خشک رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر جمع برف اور خشک موسم سے دن میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی جس سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئیگی ۔اُدھر زوجیلا میں درماندہ ہوئے 40مسافروں کو انتظامیہ نے محفوظ مقامات پر پہنچایا ۔اتوار کوسیاحتی مقام گلمرگ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ منفی 4.6ڈگری سلسیشن ریکارڈ کیا گیا جبکہ لداخ کے لیہہ علاقے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے منفی 7.9ڈگری سلسیش نیچے رہا ۔غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ سنیچر کو جونہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تو دوبارہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے زوجیلا میں سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں درجن بھر چھوٹی اور بڑی گاڑیاں کیپٹن موڈ زوجیلا میں درماندہ ہوکر رہ گئیں ۔پولیس کے مطابق کیپٹن موڈ پر درماندہ مسافر گاڑیوں میں سوار 40 مسافروں، جن میں بچے بھی شامل تھے کو رات کے دو بجے فوجی گاڑیوں میں سونہ مرگ پہنچایا گیا ۔ سونہ مرگ میںابھی تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڑ کی گئی اور وہاں پر سینکڑوں مسافر شاہراہ کھلنے کے انتظار میں بیٹھے تھے۔ادھرٹریفک پولیس حکام کاکہناتھاکہ مغل روڑپر پیرکی گلی،پشانہ اوردیگرکچھ مقامات پراچھی خاصی برف باری ہوئی اورتیسرے روزبھی مغل روڑکوبندرکھاگیا۔