عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ایل جی کی یہ سرسری ملاقات تھی جس کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ کیساتھ جموں و کشمیر سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ ملاقات راجدھانی میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے حاشیے پر ہوئی، جو وزیر داخلہ نے امر ناتھ یاترا کے سیکورٹی جائزہ کیلئے طلب کی تھی۔میٹنگ میں تفصیل کیساتھ سیکورٹی فریم ورک کے بارے میں مشارت کی گئی۔