سرینگر// چرارشریف کے متعدد علاقوں علمدار بستی، ماڈل ٹائون، زالوسا، ہاپت ناڈ، ککورینگ، اقبال آباد، روضہ بل، اور ملک موڈ پر مشتمل کیلئے بڈن بال واٹر ٹینکی تک کرالہ ناگ یوسمرگ سے براہ راست چارانچ سپلائی لائین بچھاکر پینے کا صاف پانی بحال کردیاگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق موجودہ ایگزیکٹیو انجینئر اور اُن کے ماتحت عملہ نے لاک ڈائون کے باوجود صارفین کے مشکلات کا اذالہ کرنے کیلئے دس سال بعد ناممکن کو ممکن بنادیا ۔برسوں انتظار کرنے کے بعد ایل جی انتظامیہ نے پینے کے پانی کی سپلائی یقینی بناکر ہزاروں لوگوں کادیرینہ مسئلہ حل کیا گیا۔