جموں//جموں کشمیرمیں سرینگراورجموں دونوں شہروں کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کویونیفائیڈمیٹروپالٹین ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں کے قیام کوہری جھنڈی دکھائی۔20ممبران پر مشتمل ان اتھارٹیوں کی سربراہی جموں کشمیرکے چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم کریں گے ۔یونیفائیڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹیاں اپنے اپنے میٹروپالیٹن علاقوں میں کثیرماڈل کے جدیدمتحرک نظام جس میں گاڑیوں کے بجائے لوگوں اور اشیاء کے نقل وحمل پرتوجہ مرکوزکی جائے گی،کوترقی دینے کیلئے کام کریں گی اور مقررہ اہداف کوحاصل کرنے کیلئے مناسب تمام سرگرمیاں انجام دیں گی۔یونیفائیڈمیٹروپالپیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹیاں منصوبہ بندی کی حکمت عملی کی دستاویزتیار کریں گی جس میں داخلی یابیرونی مشورورں سے ایسا موبائلٹی مینجمنٹ پلان تشکیل دیں گی جو جدیدتقاضوں کے ہم آہنگ ہو۔یہ اتھارٹیاں خطے میں ٹرانسپورٹ نظام کوترقی دینے کیلئے رہنماخطوط پر مبنی پالیسی مرتب کریں گے اورٹرانسپورٹ ڈھانچے کو ترقی دینے کیلئے مالی وسائل کی بھی نشاندہی کریں گی۔