جموں //یوتھ کانگریس کارکنوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ حکومت پر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے راج بھون کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو ایک یاداشت پیش کی ۔ان کارکنوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں پارٹیوں نے نوجوانوں کے مسائل کو حل کر نے کے بجائے اپنے دور میں رشوت اور بدعنوانی کو فروغ دیتے ہوئے نوجوانوں کے جذبات کےساتھ کھلواڑ کیا ۔انہوں نے گور نر انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس دور میں بھی نوجوانوں کو درپیش مسائل کو حل کر نے کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ ریاست میں اس وقت تربیت یافتہ نوجوانوں روز گار کے فقدان کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کا شکار ہو چکے ہیں ۔یوتھ کانگریس کارکنوں نے پبلک سروس کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن انتظامیہ کی طرف سے اپنایا گیا بھرتی عمل بھی مشکوک ہو چکا ہے لیکن ریاستی انتظامیہ نوجوانوں کے احتجاج کے باوجود بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔احتجاج کے بعد یوتھ کانگریس کارکنوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو اپنی مانگوں و مطالبات پر مشتمل ایک یاداشت بھی پیش کی ۔اس احتجاج میں پرنیو سوگوتراہ ،پنکج بسوتراہ ،سہیل شرما ،رشید ملک ،بریندر پرتاپ سنگھ ،انوپ گپتا ،ویشو شرما ،ہوشیار سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔