جموں//ینگ پنتھرس نے نوجوان پنتھرس کی ممبرشپ اوردستخطی مہم کاآغازکردیاہے ۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں پنتھرس پارٹی کے ریاستی صدربلونت سنگھ منکوٹیہ نے ممبرشپ کوباقاعدگی کے ساتھ شروع کیا۔اس موقعہ پرمنکوٹیہ نے کہاکہ پارٹی کی جموں کے ساتھ امتیازکیخلاف جدوجہدکے بارے میں سرگرمیوں کی تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جموں کے تمام 25 نمائندے جموں کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اورجموں کے ساتھ امتیازکے تمام ترریکارڈٹوٹ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ عوام کی امنگوں کوپوراکرنے میں پی ڈی پی بی جے پی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔اس دوران دستخطی مہم کاآغازبھی کیاگیاجس کامقصد جموں کوعلیحدہ ریاست بنانے کیلئے حمایت حاصل کرناہے۔یہ مہم مین سٹاپ گاندھی نگرسے شروع ہوئی۔اس موقعہ پر کثیرتعدادمیں نوجوانوں نے پرتاپ سنگھ جموال کی قیادت میں پنتھرس پارٹی کادامن تھاما۔اس دوران مقررین نے کہاکہ کشمیری سیاسی قیادت جموں خطہ کے جذبات کااستحصال کررہی ہے اس لیے جموں علیحدہ ریاست ہی ایک متبادل ہے۔اس دوران پی کے گنجوسینئرنائب صدرجے کے این پی اورشنکرسنگھ چپ ریاستی سیکریٹری پنتھرس پارٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں کی حقیقی آوازپنتھرس پارٹی کوبھرپورحمایت دیں۔اس دوران ممبرشپ آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان کیاگیاجس میںراجیش شرما، سدھارتھ ڈوگرہ،ادتیہ ہنس، راجندرکمار، راہل کمار، ساحل ناگرہ،کنوگپتا، سنیل شرما،ایس رس پریت سنگھ،نکھل ،ست ویرمنہاس، نریش چب، راکیش گپتا، سٹیف نیس گل، وشال مہاجن،نرمل کشورودیگران شامل ہیں۔