جموں //ہیر نگر ہولڈنگ سینٹر میں نمونے لینے کے دوران کم از کم 53 روہنگیا کا کووڈ 19 مثبت تجربہ کیا گیا ہے ۔ایک عہدیدار کے مطابق کٹھوعہ ڈسٹرکٹ جیل میں 37 قیدیوں کا مثبت تجربہ کیا گیا۔عہدیدار نے بتایا "یہ ہیرانگر کے ہولڈنگ سینٹر میں روہنگیاؤں کے معمول کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر نے دو دن پہلے ہی دو غیر ملکیوں کو کوڈ 19 نمونے لینے کی سفارش کی تھی"۔انہوں نے کہا "اس کے مطابق ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ (RAT) کرایا گیا تھا اور دونوں روہنگیا کو کوڈ 19 کے لئے مثبت تجربہ کیا تھا"۔عہدیدار نے کہا کہ بعد میں محکمہ صحت نے ہولڈنگ سنٹر میں RAT کے نمونے لئے جس میں 53 روہنگیا کو کوڈ 19 کے لئے مثبت تجربہ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ روہنگیا کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور انہیں محکمہ صحت کی جانب سے میڈیسن کٹس بھی مہیا کی گئی ہیں۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں آر ٹی پی سی آر کے نمونے لینے کے دوران کم از کم 37 قیدیوں کا کوڈ 19 مثبت تجربہ کیا گیا۔عہدیدارنے کہا’’25 مئی تک کٹھوعہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے 197 آر ٹی پی سی آر نمونوں میں سے92 قیدیوں کا نتیجہ موصول ہوا جن میں سے 37 کو کوڈ 19 مثبت قرار دیا گیا"۔ عہدیدار نے کہا’’متاثرہ 37 قیدیوں میں سے 36 قیدیوں میں کووڈ علامات نہیں ہیں"۔عہدیدار نے بتایا "کوویڈ 19 میں متاثرہ قیدیوں کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور انہیں جیل حکام نے ایک الگ بیرک پر رکھا ہوا ہے"۔عہدیدار نے مزیدبتایا "ایک قیدی( 37 ویں کوڈ مثبت قیدی) کو ذیابیطس ہوا تھا لہذا اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا کیونکہ اسے خصوصی طبی نگہداشت کی ضرورت تھی"۔انہوںنے کہا’’18 مئی 2021 کٹھوعہ جیل کے پورا عملہ کی کووڈ جانچ کی گئی تھی جس میں ایک نائی اور ایک کانسٹیبل کا بھی مثبت تجربہ کیا گیااور دونوں الگ تھلگ کئے گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر بھر کے جیل حکام کوویڈ 19 سیمپلنگ کروا رہے ہیں اور انہوں نے جیلوں میں تنہائی کے وارڈ بھی قائم کر رکھے ہیں۔ایک اور عہدیدار نے بتایا "ہم نے متاثرہ مریضوں کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور انہیں ڈاکٹروں کے ذریعہ چوبیس گھنٹے تک صحت سے متعلق کھانا اور مناسب طبی امداد مل جاتی ہے"۔