جموں//ہندوستان کوایسے ملک کے ساتھ نہیں کھیلناچاہیئے جوکہ دہشت گردی کی حمایت کرکے وادی کشمیرمیں حالات کوخراب کررہاہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگرپاکستان کے ساتھ میچ کھیلاگیا تویہ ہمارے ملک کے محب وطن لوگوں کے جذبات سے کھیلنے اورہمارے ان جانباز سپاہیوں کی توہین ہوگی جنہوں نے ملک کی حفاظت اورامن وامان برقراررکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔ چاہے جنگ بندی کی خلاف ورزیاںہوں اورپاکستان کی طرف سے چلائی جارہی دہشت گردی ہو۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف توہمارے جوان مارے جارہے ہیں تودوسری طرف حکومت کہتی ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹے گے تودوسری طرف پاکستان کے ساتھ میچ کھیلاجارہاہے ۔ان خیالا ت کااظہارٹھاکر وریندرسنگھ ریاستی صدر نیشنل پنتھرس سٹوڈنٹس یونین نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔