جموں //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران جنگجوئوں کے ہاتھوں ہتھیار چھیننے کے 251واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں سے 76 ہتھیاروں کو واپس برآمد کیا گیا اور اس سلسلے میں 90افراد کو حراست میں لیا گیا ۔قانون ساز کونسل کے رکن ویکرم رنداوہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ،جن کے پاس محکمہ داخلہ کا چارچ بھی ہے، نے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں جنگجوئوں کے ہاتھوں ہتھیار چھیننے کے 251واقعات رونما ہوئے جن میں سے 76 ہتھیاروں کو واپس برآمد کیا گیا اور اس سلسلے میں 90افراد کو حراست میں لیا گیا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ گذشتہ مالی سال 2016.17 کے دوران بینک لوٹنے کی 13وارداتیں رونما ہوئیں جن میں1,1305144روپے لوٹے گئے تاہم اس رقم میں سے بعد میں تقریبا 199000روپے وصول کئے گئے ۔