گول میں سڑکوں کی حالت انتہائی ا بتر

 گول//گول سب ڈویژن میں اکثر سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے جس وجہ سے نہ صرف عام لوگ پریشان ہیں بلکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ طبقہ بھی کافی مصیبتوں کا سامنا کر رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں محکمہ تعمیرات عامہ نے گول سلبلہ روڈ پر جے سی بی سے نالیاں کھود کر رکھیں اور چند دنوں کے بعد پھر ان نالیوں کو اسی مشین سے بھر دیں ۔ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ محکمہ ایسا کیوں کر رہا ہے ۔ کئی مقامات پر سڑک کے بیچوں بیچ مٹی ڈال کر رکھی جس وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس طرح سے باقی سڑکوں بالخصوص وہ سڑکیں جو پی ڈبلیو ڈی کے تحت ہیں دہائیوں سے ان سڑکوں کی نالیاں نہیں بن پا رہی ہیں ۔ ہر سال محکمہ اور انتظامیہ سے لوگ استدعا کرتے آئے ہیں لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔گول بائی پاس روڈ ، گول داچھن روڈ ، پرتمولہ لنک ، گراٹ موڑ سے مکجی روڈ تمام روڈوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے ۔ نالیوں کی دور کی بات یہاں سڑکیں ہی نالیوں کی شکل اختیار کرتی ہیں ۔ بارشوں کے دوران ان سڑکوں پر چلنا کافی دشوار ہے جس وجہ سے نہ صرف یہاں پر عام لوگ پریشان ہیں بلکہ سڑکوں پر چلنے والے مسافر بھی کافی دقتوں کا سامنا کرتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہر سال آنے والی رقم کا محکمہ سے حساب لیا جائے کہ رکھ رکھائو کے لئے جو رقم خزانہ عامرہ سے نکالی جاتی ہے اُس کو کہاں پر استعمال کیا جاتاہے ۔