گورنر کے ہاتھوں ’’ پرتیبھگیا ‘‘ کا اجرا ء

 جموں//گورنر این این ووہر اجو امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیںنے ،یہاں ایک تقریب پر ’’ بابا امرناتھ اینڈ بڈھا امرناتھ یاتری نیاس ‘‘ کی طرف سے جاری کی گئی اشاعت’’ پرتیبھگیا‘‘ کا اجرأ کیا۔ اس موقعہ پر گورنر نے کہا کہ امرناتھ جی شرائین بورڈ یاتریوں کے لئے فراہم کی جارہی سہولیات میں لگاتار بہتری لانے پر کام کر رہی ہے اور پچھلے دس برسوں کے دوران بیس کیمپ سے پوتر گپھا تک بنیادی ڈھانچوں کے انتظامات پر کافی مقدار میں رقومات خرچ کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریک کو وسعت دینے اور ٹریک کے دونوں طرف جنگلہ لگانے ، بیت الخلائوں اور غسل خانوں کی تعدا د میں اضافہ کرنے اور شدید طور زخمی افراد یا بیماریوں کو نزدیکی طبی مراکز تک پہنچانے جیسے معاملات شرائین بورڈ نے انجام دئیے تاکہ یاتریوںکو یاترا انجام دینے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پچھلے سال کے جولائی کے مہینے میں سڑک حادثوں میں کئی یاتریو ں کے ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ شرائین بورڈ کے لئے یاتریوں کی حفاظت سب سے اہم ذمہ داری ہے اور اسے نبھانے کے لئے تمام طرح کی کوششیں انجام دی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان ہلاک شدگان کو اپنے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر وں پر ہوئے اخراجات شرائین بورڈ نے برداشت کئے۔انہوںنے کہا کہ سال 2017ء سے حادثاتی موت کے شکار ہوئے افراد کے کنبوں کو فراہم کی جارہی ایکسگریشیا ریلیف کو تین لاکھ روپے تک بڑھایا گیا ہے ۔گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ، شرائین بورڈ کے سی ای او نے بابا امرناتھ اینڈ بڈھا امرناتھ یاتری نیاس کو مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لئے دو لاکھ روپے کی چیک پیش کی۔ایم ایل سی رومیش اروڑہ ، ایڈیشن سی ای او شرائین بورڈ بوپندر سنگھ اور کئی معزز شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔