جموں//قانون ساز اسمبلی کے ممبر میاں الطاف احمد نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔میاں الطاف نے گورنر کے ساتھ سرحدوں پر اور ریاست میں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں غور و خوض کیا۔ادھرایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے یہاں راج بھو ن میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔رانا نے گورنر سے درخواست کی کہ شرائین بورڈ کو شرائین کی طرف جانے والی روایتی سڑک بحال کرنے میں دلچسپی لینی چاہیئے جو نگروٹہ جگتی سے شروع ہوتی ہے اور نومین میں اختتام پذیر ہوتی ہے۔