جموں//گوجرکانفرنس کے زیراہتمام تحصیل بشناہ کی دودھی گوجربستی لیلانہ میں منشیات مخالف اورتعلیم کی اہمیت سے متعلق بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس پروگرام میں ایس ایس پی ریلوے محمدارشادچوہدری مہمان خصوصی جبکہ ایمپلائزایسوسی ایشن پونچھ کے صدراسدنعمانی مہمان ذی وقارکے طورپرموجودتھے۔پروگرام کاانعقاد لیکچررچوہدری نصیب علی نے کیاتھا۔ اس موقعہ پرایس ایس پی محمدارشادچوہدری ،اسدنعمانی کے علاوہ جہانگیرچوہدری سماجی کارکن ،اخلاق تبسم،شیرازاحمدبجاڑ ،بابرعلی چوہدری ،اشرف چوہدری ،چوہدری فاروق حاجی شیرعلی ،حاجی لال حسین،مرادعلی چوہدری، چوہدری شیرعلی ودیگرمعززشہری بھی موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی محمدارشادنے کہاکہ منشیات سماج کوتباہ وبربادکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں سے نوجوانوں کارجحان منشیات کے تئیں کافی زیادہ بڑھاہے جوباعث تشویش بات ہے۔انہوں نے دودھی گوجروں سے کہاکہ وہ اپنی برادری کونشے سے پاک رکھیں اوراگرکوئی نوجوان نشہ کی لت میں پایاجائے تواس کوسمجھایاجائے ۔اسدنعمانی ودیگرمقررین بشمول چوہدری نصیب علی نے کہاکہ سماج میں مثبت تبدیلی لانے کےلئے تعلیم اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے گوجروں سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کوتعلیم دلائیں ۔انہوں نے کہاکہ خوشحالی کارازبچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے میں مضمرہے۔ اس موقعہ پرمقررین نے نشے کے مضراثرات کے بارے میں بھی لوگوں کوجانکاری دی۔