سرینگر // ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے کشمیر سے باہر خریدی گئی گاڑیوں کی مقامی رجسٹریشن کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دی ہے۔27مارچ کو آر ٹی او کی جانب سے آرڈر میں کہا ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ 1988کی شق 54کے تحت مقررہ وقت کے اندر مقامی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔آرڈر میں مزید کہا ہے کہ اُن تمام گاڑی مالکان، جنہوں نے اپنی گاڑیاں جموں کشمیر سے باہر خریدی ہوں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی 15روز کے اندر اندر مقامی رجسٹریشن کرائیں کیونکہ معیاد گذرنے کے بعد انکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 15روز کی مہلت دینے کے باوجود وادی بھر کے سبھی اضلاع میں پولیس کی جانب سے باہر نمبر پیلٹ والی گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر ضبط کیا جارہا ہے۔ادھرمحکمہ ٹرانسپورٹ نے جو ائنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ(پی اینڈ ایس) کو میڈیا ر رپورٹس پر اپنے ردعمل کا اظہارکرنے کیلئے بطور نوڈل آفیسر تعینات کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 30-JK(TR)سال 2021میں کیا گیا ہے کہ جوائنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کو میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرنے کیلئے بطور نوڈل آفیسر تعینات کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ نوڈل آفیسر میڈیا ریورٹس سے متعلق حقائق پر مبنی جانکاری دینے کے علاوہ صحیح صورتحال کے بارے میںمحکمہ انفارمیشن اور جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو جانکاری فراہم کریں گے۔