سرینگر//اپنی پارٹی میں پیر کو سابق اسپیشل سیکریٹری (داخلہ) اور انسانی حقوق کمیشن کی سابق ممبر دلشاد شاہین اور نامور سماجی کارکن ڈاکٹر عصمت سمیت کئی نئے چہرے شامل ہوئے۔شولی پورہ بڈگام سے متعدد پنچایتی ممبران نے سیاسی کارکنان کے ہمراہ لال چوک سرینگر میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جن میںپنچایت ممبران میں سرپنچ حلیمہ، پنچ مدثر احمد وانی، پنچ ریاض احمد ڈار، پنچ خوشی اختر، پنچ راجہ بانو کے علاوہ پنچایتی ممبران سجاد احمد ڈار، طفیل ملک، ارشاد احمد ڈار، غلام محمد ملک، منیر احمد وانی، منظور احمد، گلزار احمد ڈار، غلام رسول ڈار، بشیر احمد ڈار، علی محمد بٹ، عبدالمجید وانی، جاوید احمد میر، محمد یوسف زرگر، محمد یوسف شاہ اور منظور احمد شامل ہیں۔ ڈی ڈی سی اُمیدوار محمد شفیع ملک نے صفا پورہ گاندربل سے گوہر احمد وانی کے ہمراہ پیر کے روز پارٹی میں شامل ہوئے۔ مزید نئے چہروں میں جموں وکشمیر پہاڑی مشاورتی بورڈ کے سابق ممبر محمد حسین راجپوت، فاروق احمد کٹھانہ پنچ وارڈ نمبرچھ، سجاد احمد راجپوت، محمد اسلم راجپوت، ذاکر حسین راجپوت قابل ِ ذکر ہیں۔یہ تقاریب میںپارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام اور میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، کارڈی نیٹر زیڈیبل شوکت میر، اپنی پارٹی یوتھ جنرل سیکریٹری مظفر ریشی اور پارٹی لیڈر امتیاز راتھر کی موجودگی میں منعقد ہوئیں۔نئے ساتھیوں کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے اور اس کے لئے روزمرہ مسائل کو اُجاگر کیاجارہا ہے جوکہ عوام کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا’’ہماری جماعت کاس بنیادی اصول’صداقت پر مبنی سیاست‘اور ’مخلصانہ کوشش‘ہے اور یہی چیز ہے جس نے نئے ساتھیوں کو ہمارے کاررواں میں شامل ہونے کے لئے متاثر کیا۔