جموں// کیندریہ ودیالیہ جوڑیاں اکھنورمیں دانتوں کی جانچ کے طبی کیمپ کاانعقاد کیاگیا ۔ ڈاکٹرانیل شرما( بی ایم او) کی نگرانی میں ڈاکٹر مینگی کے علاوہ سی ایچ سی جوڑیاں اور سابق صدر انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن‘ ڈاکٹر میناکشی برال‘ ڈینٹل سرجن اور اجے کمارڈینٹل ٹیکنیشن نے اپنے خدمات بخوبی سے سرانجام دئیے۔ڈاکٹر مینگی نے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زبانی حفظان صحت کو برقرار رکھنے کیلئے روزانہ دو دفعہ برش کے طریقوں کو اپنانے کا مشورہ دیا ۔علاوہ ازیں انہوں نے ذاتی طورپر طالب علموں کو خاص طورپربرش کرنے کی طریقے دکھائے۔ ڈاکٹرگوتم شرما منتخب صدر انڈین ڈیٹنل ایسوسی ایشن نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس طرح کے کیمپ لگانے سے کافی ضرورت مند لوگوں کو فائدہ ملے گا۔ اس کے علاوہ دیہی آبادی کی صحت مند سہولیات اورصحت کی حیثیت کو بڑھاوا ملنے کی امید کی جاسکتی ہے۔ اس دوران پرنسپل کیندریہ ودیالیہ جوڑیاں نے ڈاکٹرمینگی اورٹیم کے کاوشوں کی سراہنا کی۔اس موقع پر اشونی کمار ‘راج کمار اوردیپ سمن اساتذہ بھی موجود رہے۔ قابل ذکرہے کہ کولگیٹ انڈیا کی جانب سے سمت گنڈوترہ نے حفاظان صحت کیلئے اورال ہائیجین کٹس کے نمونے مفت میں مہیا کرائے۔
کے وی جوڑیاں میں دانتوں کاطبی کیمپ منعقد
