جموں//کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس ( کے اے ایس ) کے افسروں کی ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔ایسو سی ایشن کے صدر تصدق حسین میر کی قیادت میں اس وفد نے افسرو ں کو درپیش کئی معاملات وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے جن میں ترقی ، گریڈ کی واگزاری جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے افسروں کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری بی بی ویاس بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ادھرمختلف محکموںکے ساتھ کام کر رہے ٹھیکہ داروں کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے معاملات ان کی نوٹس میں لائے۔وفد نے ان کے حق میں واجب الادائیگیوں کو کلیئر کرنے ،ٹیکس ریٹرن لائحہ عمل میں آسانی پیدا کرنے اور مختلف محکموں میں عملائے جارہے کاموں میں معقولیت لانے جیسے مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے معاملات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کا جائزہ لے کر ان کے نمٹارے کے لئے اقدامات کریں۔وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری اور چیف سیکرٹری بی بی ویاس بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔