عظمیٰ نیوزڈیسک
لندن//ہسپانوی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد کوما میں چلی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل 16جنوری کو ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری تھی جس کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً 10 سے 14 دنوں کے لیے آرام کی تجویز دی گئی تھی۔بعد ازاں شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق گردشی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کیٹ مڈلٹن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ مکمل صحت یاب ہونے اور ایسٹر 31 مارچ تک عوامی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔