واشنگٹن //عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وبا نے امریکہ میں ایک خطرناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 3.02 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 548825 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30218380 ہوگئی ہے۔امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 49928 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 24382 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک ، کووڈ۔19 سے کیلیفورنیا میں 58815 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکسس میں اس کی وجہ سے 48039 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 33142 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ نیز الینوائس میں 23498 ، مشی گن میں 17047 ، میساچوسیٹس میں 17086 ، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 24960 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پرجاری ہے۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں کورونا کیسز تیز رفتاری سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے نمبر پر مستحکم ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62714 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار 624 ہوگئی ہے۔ اس دوران 28739 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11323762 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز 33663 بڑھ کر 486310 ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران مزید 312 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 552 ہوگئی ہے۔سرفہرست تین ممالک کے بعد انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں فرانس چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ فرانس میں کورونا سے 45.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 94623 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد روس میں کورونا وائرس سے 44.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 95792 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43.43 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 126813 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 35.12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 107636 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 32.55 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 75010 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 31.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 30923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27.83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 75916 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 23.75 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 62790 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا سے 23.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 55368 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں تقریبا 22.25 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 201429 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں ، 22.21 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 51753 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے تقریبا 18.47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 62308 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 16.94 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 33566 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں 15.44 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 52648 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں تیار تینوں ویکسین محفوظ اور مئوثر :پوتن
پٹرو پاولوسک// روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کردہ تینوں ویکسین کے کوئی سنگین ضمنی اثرات سامنے نہیں آئے ہیں ۔روس نے اسپوتنک وی ، ایپی ویک کورونا اور کو ویک ویکسین تیار کی ہیں۔ پوتن نے اتوار کے روز روسیا – 1 نشریاتی ادارے کو بتایا ’’ میں ایک حقیقت جانتا ہوں کہ شدید بیماریوں میں مبتلا افراد ویکسین لگوانے کے بعد بہتر محسوس کرتے ہیں۔مجھے تینوں ویکسینوں کے ضمنی اثرات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے‘‘۔ صدر نے کہا ، ’’ تینوں ویکسین موثر ، قابل اعتماد اور محفوظ ہیں ‘‘۔ پوتن نے کہا ، ’’ وہ معیاری طور پر تقریبا ایک جیسی ہیں۔ ایک قدرے طویل عرصے تک قوت مدافعت فراہم کرتی ہے ، دوسری تھوڑی کم وقت تک قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں ، حالانکہ وہ کم و بیش ایک جیسی ہیں لیکن یہ قدرے بہتر ہیں ‘‘۔