سرینگر//جموں وکشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن (جے کے آر ایل ایم) کے سیلف ہیلپ گروپوں (ایس کے جی) کی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے 5روزہ علاقائی میلہ ’’کشمیر ہاٹ‘‘میں ایگزبشن گرائونڈ میں اِختتام پذیر ہوا۔یہ میگا ایگزبشن کم میلہ 23 مارچ سے 27 مارچ 2021 تک منعقد ہوا۔ میلے کے دوران ،ہینڈ لوم،دستکاری ، پکوان کی ضافتیں ، مصالحہ جات اور غیر زراعت سے متعلق مصنوعات کی نمائش کیلئے 70 سٹال لگائے گئے ۔اِن کے علاوہ میلے میں خواتین ایس ایچ جیز اور خواتین کار خانہ دار افراد کے زیر انتظام فوڈ کورٹ میں 6سٹال بھی لگائے گئے تھے۔ نمائش کے دوران خواتین ایس ایچ جی کی مصنوعات 4.55 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’پوشیدہ ہنر‘‘میلہ ایک انوکھا قدم ہے جس میں خواتین کے ایس ایچ جیز اور پروڈیوسر گروپس (پی جی) کو وسیع پیمانے پر مصنوعات کی نمائش اور فروخت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم جے کے آر ایل ایم نے فراہم کیا ہے۔ اس سے نہ صرف شہری صارفین سری نگر میں متنوع اور منفرد ایس ایچ جی مصنوعات تک علم اور ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے بلکہ دیہی اور شہری خواتین پروڈیوسروں کو بھی اپنی مصنوعات کی نمائش ، مارکیٹ روابط استوار کرنے اور موجودہ صارفین کی ترجیحات کے مطابق اپنی مصنوعات کو مزید بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیراحمد خان نے اس میلے کا دورہ کیا اور خواتین ایس ایچ جیز کے کاروباری اقدامات کو سراہا اور جموں و کشمیر میں خواتین کو سماجی و اقتصادی استحکام کے لئے اُنہیں مبارک باد دی۔ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم شیام لال نے ’’پوشیدہ ہنر‘‘میلے کے والی ڈیکٹوری سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب دیہی خواتین کے ایس ایچ جی کے لئے منعقد کی گئی تھی تاکہ وہ اَپنے علم ،کتابیں رکھنے ، مصنوعات کے ڈیزائن ، پیکیجنگ ، مواصلات کی مہارت اور مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ اِی۔ مارکیٹنگ کو فروغ دے سکیں۔