کشتواڑ کے علماء دین سماجی بدعات کے خلاف صف آراء

کشتواڑ// امام جامع مسجد کشتوڑ کی سربراہی میںمذہبی اداروں اور مختلف مسا جد کے اماموں کی مر کب مجلس شوریٰ نے ضلع کشتواڑ میں شادیوں کے دوران مو سیقی کی راتوں کے انعقاد کے خلاف حملہ شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی خلاف ورزی کو سختی سے نمٹا جاے گا۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مجلس شوریٰ کا ایک ہنگامی اجلاس امام جامع مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو  کی صدارت میں جامع مسجد کشتواڑ میں منعقد ہواجس میں 70سے زائد افراد جن میں دینی علماء نے شر کت کی اور اس معاملہ پر تباد لہ خیال کیا  اور اسے  غیر اسلامی قرار دیا۔میٹنگ کے دوران معاشرے میںبڑھتی ہوئی مغربی ثقافت سمیت معاشرے کو در پیش مختلف مسائل  پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تا ہم شوریٰ کمیٹی کے اختتام پرکمیٹی نے متفقہ طور پر شادی پر مو سیقی کے پرو گراموں  کے خاتمے کی وکالت کی اوراس طرح کے واقعات پر پا بندی عائد کی جو وادی چناب اور کشتواڑ میں گذشتہ چند سالوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔مجلس شوریٰ اس نتیجے پر پہنچی کہ اگر کوئی فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وادی چناب یا کشتواڑ کا کوئی بھی امام شادی میں اس شخص کا نکاح نہیں پڑھائے گا۔شوریٰ نے لوگوں کو شادی سے پہلے یا بعد میں ڈھول بجانے یا پٹاخے چلانے کی ممانت کی ۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میںشادی کے اخراجات میں کمی کرنے اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی مغربی ثقافت کے اثرات کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی شادیوں کی وجہ سے غریب خاندان بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔فوج اور جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈ  کلچر اینڈ لیگویجیز کی مشترکہ طور  چو گان میدان کشتواڑ میں یوم الحاق پر موسیقی رات  جیسے پروگراموں کاونٹر کیا جانا چاہے۔پرو گرام میں کچھ مقامی اور ریاست کے مختلف حصوں سے آئے مشہور آرٹسٹوں نے شرکت کی جسے مقامی کیبل ٹی وی پر براے راست نشر کیا گیا۔