پونچھ// محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کسانوں کو حکومت کی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔محکمہ زراعت کے زیر اہتمام گائوں کنویاں میں کسان آگاہی پروگرام کے دوران کسانوں کو زراعت سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے آفیسران نے کہا کہ وہ مرکز ی حکومت کی جانب سے چلائی گئی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائد ہ اٹھائیں ۔محکمہ کے ضلع افسران نے بتایا کہ محکمہ کسانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکثر کسانوں کو حکومت کی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری نہیں ہوتی جبکہ مذکور ہ فلاحی سکیموں کے باری میں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے مذکورہ نوعیت کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔