کرگل //پولیس لائنزکرگل میں ایک عمارت آگ کی واردات میں خاکستر ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پولیس لائینزکرگل میں سوموار کی صبح دس بجے ایک عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناًپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عمارت کے قریب ایک مسجدشریف کوآگ کے شعلوں سے بچایا۔ایس ایس پی کرگل عنایت اللہ نے کشمیرعظمیٰ کو فون پر بتایا کہ پولیس لائینز کرگل کی عمارت میںبجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں کوئی نہیں رہتا تھا۔