جموں //پردیش کا نگریس کمیٹی کے مہلا ونگ کی ایک میٹنگ ریاستی صدر غلام احمد میر کی قیادت میں منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے سنیئر لیڈران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر میر نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے بوتھ سطحی باڈی تشکیل دینے کا عمل شروع کیا جائے ۔انہوں نے خواتین کارکنوں کو ہدایت جاری کی کہ ضلع ،بلاک اور بوتھ سطح پر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متحرک ورکروں کوتعینات کیا جائے تاکہ وہ عوام تک پارٹی کا منشور پہنچا سکیں ۔کانگریس کمیٹی مہلا ونگ کی ریاستی صدر اندو پوار نے کہا کہ کارکنوں کی یہ بنیاد ی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں اپنے اپنے اسمبلی حلقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا عمل شروع کر یں ۔انہوں نے خاتون کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ بوتھ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر عوام کو بھاجپا کی ناکام و عوام مخالف پالیسیوں کے سلسلہ میں بیدار کریں ۔اس میٹنگ میں پارٹی سنیئر لیڈر رمن بھلہ کے علا وہ دیگر خاتون لیڈران بھی موجود تھیں ۔