ڈی سی سانبہ نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

 
سانبہ //ڈپٹی کمشنرسانبہ (ضلع الیکشن افسر)سشماچوہان نے نامزدکیے گئے نوڈل افسران،ریٹرننگ افسران (آراوز) اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران (اے آراوز)کے ساتھ میٹنگ منعقدکرنے میونسپل انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی ارون منہاس، اے سی آر کلبوشن کھجوریہ، اے سی ڈی اعجازقیصر،ڈی ایس ڈبلیواوعبدالرحیم ،ایس ڈی ایم (وجے پور) ،وجے کمارنے شرکت کی۔اس دوران 13 آراوزاور56 اے آراوزنامزدکیے گئے ۔ضلع میں چارمیونسپل کمیٹیاں ہیں جن کیلئے انتخابات 13 اکتوبرکومنعقدہوں گے۔اس دوران اے آراوزاورآراوزکولوگوں کوبیدارکرنے اوریہ جانکاری دینے کہ22 ستمبرسے نامزدگیاں شروع ہوں گی جو29 ستمبرتک جاری رہیں گی جبکہ سکروٹنی یکم نومبرکوہوگی اورکاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 نومبرمقررکی گئی ہے۔