سرینگر//گوردوارہ پربندھک کمیٹی (جی پی سی )سرینگر کی ایک نئی ایگزیکٹو باڈی ڈپٹی کمشنر سرینگر ، محمد اعجازاسد کی صدارت میں تشکیل دی گئی۔یہ اقدام گوردوارہ پربندھک کمیٹی سرینگر کے ارکان کی اکثریت نے جی پی سی سرینگر کے موجودہ عہدیداروں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد کیا۔اس تحریک کی جی پی سی کے گیارہ میں سے چھ ارکان نے تائید کی اور اسے سکھ مذہبی انڈومنٹ ایکٹ 1993 کے مطابق قوانین کے تحت لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور دیگر متعلقین اس موقع پر موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ رٹ پٹیشن نمبر 1726/2021کو سبکدوش ہونے والی کمیٹی نے دائر کیا تھا اور ہائی کورٹ نے اسے خارج کر دیا تھا۔